نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔"
یعنی نیک اور صالح لوگ اپنی قبروں کو جنت کا ایک ٹکڑا پائیں گے۔
2. نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جب مومن اپنی قبر میں داخل ہوتا ہے تو اللہ فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت کا بستر بچھا دو اور اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دو۔"
3. نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"مومن کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے، جہاں سے اسے جنت کی خوشبو اور ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔"
4. اللہ تعالیٰ مومن کے لیے قبر کو کشادہ کر دیتا ہے۔
اس کے لیے قبر تنگ نہیں ہوتی۔
5. مومن کو جنت کا لباس پہنایا جاتا ہے۔
وہ عام کفن میں نہیں ہوتا، بلکہ جنتی لباس میں ملبوس ہوتا ہے۔
6. اللہ مومن کی قبر کو روشن کر دیتا ہے۔
اس کی قبر میں اندھیرا نہیں ہوتا۔
7. اللہ مومنوں کو جنت کی بشارت دیتا ہے۔
ان کے دل سکون پا جاتے ہیں اور وہ قیامت کے دن کی آمد کے لیے بے تاب ہو جاتے ہیں۔
🤲 یا اللہ! ہمیں جنت کے باسیوں میں شامل فرما۔ یا رب العالمین! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں، اور تمام امتِ محمدیہ کے لیے بھی جنت مانگتا ہوں۔ آمین۔
No comments:
Post a Comment